Sunday, December 29, 2024
ہومSportsکئی گھنٹے فیکٹری میں گزارنے کے بعد بابر اعظم اور رضوان نے...

کئی گھنٹے فیکٹری میں گزارنے کے بعد بابر اعظم اور رضوان نے نئے بیٹ بنوا لیے



لیڈز(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نئے بیٹ بنوا لیے۔

جیونیوز کے مطابق دونوں کرکٹرز  اپنے بیٹس کے لیے انگلینڈ کے شہر لیڈز سے سسیکس گئے جہاں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے،بتایا جا رہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے بڑی سوچ بچار کے بعد اپنی پسند اور ضرورت کے بیٹ بنوائے۔

اس حوالےسے کرکٹرز کا کہنا ہے کہ بیٹ خود بنوائے ہوں تو پھر کھیلنے کا بھی اپنا مزہ ہوتا ہے۔واضح رہے اس وقت قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں موجود ہے، جہاں وہ انگلینڈ کے ساتھ سیریز کھیلے گی، انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز 22 سے 30 مئی کے درمیان ہوں گے جبکہ پاکستان کی طرح انگلینڈ کی ٹیم بھی ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں