Saturday, January 4, 2025
ہومSportsکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق کو بقیہ میچز کھیلنے کی اجازت

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق کو بقیہ میچز کھیلنے کی اجازت


— فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کو بقیہ میچز کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔

عثمان طارق نے اجازت ملنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلیا ہے اور وہ اب ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

نیشنل اکیڈمی میں عثمان طارق کے ایکشن کا جائزہ لے کر انہیں کچھ ہدایات دی گئی ہیں اور وہ اب دوسری مرتبہ رپورٹ ہونے تک بولنگ کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا اور میچ ریفری اور امپائروں نے ایکشن کو مزید کارروائی کے لیے پی سی بی کو رپورٹ کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں