Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsکیا حارث رؤف اور مزنا مسعود کے گھر بیٹے کی پیدائش کی...

کیا حارث رؤف اور مزنا مسعود کے گھر بیٹے کی پیدائش کی خبر سچی ہے ؟ حقیقت سامنے آ گئی 


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر حارث روف کے گھر بیٹے کی پیدائش کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جو کہ حقیقت میں بے بنیاد ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حارث رؤف نے گزشتہ سال جولائی میں اپنی زندگی کی محبت مزنا مسعود سے شادی کی اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کیں۔حارث رؤف اور مزنا مسعود کی جوڑی کو پاکستانی عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

24 جولائی سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کرتی نظر آئی کہ حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور ساتھ ہی ننھے حارث رؤف کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔سماجی وابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر کرکٹ سے متعلق خبریں دینے والے احتشام صدیقی کی ایک پوسٹ انسٹاگرام پر وائرل ہوئی جس میں حارث رؤف کے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خبر دی گئی۔

اس خبر کے منظرِ عام پر آتے ہی حارث رؤف کے مداح خوشی سے جھوم اٹھے اور سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد بھی دیتے دکھے لیکن متعدد کو شک تھا کہ یہ خبر سچ نہیں کیونکہ 2 ماہ قبل جون میں ہی حارث رؤف کے ساتھ مزنا مسعود کو دیکھا گیا تھا اور وہ ہرگز حاملہ نہیں لگ رہی تھیں۔

جہاں سوشل میڈیا پر حارث رؤف کے گھر بیٹے کی پیدائش ایک معمہ بنی ہوئی تھی وہیں ‘ایکس’ پر فرید خان نامی کرکٹ فین اور جرنلسٹ نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی۔پوسٹ میں لکھا کہ ‘حارث رؤف کے والد بننے کی خبر جھوٹی ہے اور ان کے بیٹے کے نام سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر بھی فیک ہے، لہذا جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔‘

دوسری جانب مداحوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ احتشام صدیقی کی وائرل ہونے والی پوسٹ بھی ایڈیٹڈ یعنی ترمیم شدہ ہے کیونکہ ان کے ایکس اکاؤنٹ پر ایسی کوئی پوسٹ نہیں دیکھی جاسکتی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں