Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsگلوکار ابرارالحق کی جانب سے اولمپیئن ارشد ندیم کے لیے 15 لاکھ...

گلوکار ابرارالحق کی جانب سے اولمپیئن ارشد ندیم کے لیے 15 لاکھ روپے نقد انعام



(ویب ڈیسک)معروف گلوکار ابرارالحق نے اولمپیئن ارشد ندیم کو 15 لاکھ روپے نقد انعام دےدیا۔

گلوکار ابرارالحق نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر اولمپیئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں ان کے بھائی میجر(ر)اسرارالحق بھی موجود تھے۔

ابرارالحق نے اس موقع پرکہا کہ ارشد ندیم نے پوری قوم کے دل خوشیوں سے بھر دیئے ہیں،انہوں نے قومی ہیروکوپندرہ لاکھ روپے نقددینے کے علاوہ سہارا فار لائف میڈیکل کالج کی گراؤنڈ بھی اولمپیئن ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔

اولمپیئن ارشد ندیم نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئےکہا کہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرتا رہوں گا، ہم ٹیلنٹ کو سپورٹ کریں تو پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں