Monday, January 6, 2025
ہومSportsہانگ کانگ جونیئر اسکواش: پاکستان کے حذیفہ شاہد نے انڈر۔13 ٹائٹل جیت...

ہانگ کانگ جونیئر اسکواش: پاکستان کے حذیفہ شاہد نے انڈر۔13 ٹائٹل جیت لیا


فوتو: فائل

پاکستان کے حذیفہ شاہد نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں انڈر۔13 کا ٹائٹل جیت لیا۔ حذیفہ نے فائنل میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو باآسانی شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ہانگ کانگ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں انڈر۔13 کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کے حذیفہ شاہد اور میزبان ملک کے پلیئر وانگ ہو کیو مدمقابل آئے۔

پاکستانی کھلاڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ باآسانی 6-11، 8-11، 4-11 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل حذیفہ نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے سیکنڈ سیڈ پلیئر کو شکست دی تھی جبکہ کوارٹر فائنل میں چینی پلیئر کے خلاف اسٹریٹ گیمز میں کامیابی حاصل کی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں