Saturday, January 4, 2025
ہومSportsیوم دفاع کے موقع پرایشیئن باکسنگ چیمپئن شعیب خان زہری اور نیشنل...

یوم دفاع کے موقع پرایشیئن باکسنگ چیمپئن شعیب خان زہری اور نیشنل  چیمپئین بلال مشہود کےدرمیان مقابلہ ہو گا



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوم دفاع کے موقع پرایشیئن باکسنگ چیمپئن شعیب خان زہری اور نیشنل باکسنگ چیمپئین بلال مشہود کے درمیان قیوم سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں باکسنگ کا مقابلہ ہونے جا ر ہا ہے۔سپر لائٹ ویٹ کیٹگری کے اس مقابلے میں کل 6راؤنڈ کھیلے جائیں گے ۔اس مقابلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے شعیب خان زہری کا کہنا ہے کہ وہ اس مقابلے کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں تاکہ وہ اسے جیت کر اپنے مداحوں کے چہرے پر خوشی لا سکیں ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ بلال مشہود نیشنل سطح پر باکسنگ  چیمپئین ہیں اور وہ ایک مضبوط حریف ہیں جن کے ساتھ مقابلہ آسان نہ ہوگا ۔ یوم دفاع کے موقع پر اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنا اور یہ بتانا ہے کہ نوجوان نسل پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،لوگ یہ باکسنگ مقابلہ دیکھ کر خوب لطف اندوز ہو نگے ۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں