Friday, December 27, 2024
ہومSportsآئرلینڈ نے افغانستان کو ہرا کر ٹیسٹ کرکٹ میں اولین فتح اپنے...

آئرلینڈ نے افغانستان کو ہرا کر ٹیسٹ کرکٹ میں اولین فتح اپنے نام کرلی



ابوظبی ٹیسٹ میں آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے تاریخی کارنامہ انجام دے دیا،  افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر ٹیسٹ کرکٹ میں اولین فتح اپنے نام کرلی۔

افغان ٹیم دوسری اننگز میں 218 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، آئرش ٹیم نے 111 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان بال برائن نے میچ وننگ ففٹی اسکور کی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے تیسرے دن افغانستان نے دوسری نامکمل اننگز 134رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی، کپتان حشمت اللّٰہ دو رنز کے اضافے سے 55 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

رحمان اللّٰہ گرباز 46 رنز بنا کر لوٹ گئے۔ پھر ایک ایک کر کے وکٹیں گرتی گئیں۔ اور پوری ٹیم 218 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نوید زدران 25 رنز بناسکے۔

مارک ایڈئیر نے دوسری اننگز میں 3 اور میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں۔

آئرلینڈ کو تاریخی کامیابی کےلیے 111 رنز کا ہدف ملا۔ لیکن 8 رنز پر دو وکٹیں گر گئیں۔ اسکور 13 ہوا تو تیسرا کھلاڑی بھی پویلین پہنچ گیا۔

اس مشکل صورتحال میں کپتان اینڈی بال برائن ڈٹ گئے، پہلے پال اسٹرلنگ نے 14 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا۔ پھر لورکن ٹکر نے کپتان کپتان کے ساتھ ٹیم کو ٹیسٹ میں اولین فتح دلوا دی۔ 

بالبرائن 58 اور ٹکر 27 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ آئرلینڈ کے لیے تاریخی ٹیسٹ میچ کے پلیئر آف دی میچ مارک ایڈئیر بنے۔

افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹیسٹ جیوسوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں