Thursday, January 2, 2025
ہومSportsآئی سی سی نے سری لنکن باولر پر پابندی لگا دی

آئی سی سی نے سری لنکن باولر پر پابندی لگا دی



(24نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی)نے سری لنکا کے سپنر پراوین جیا و کراما پر پابندی عائد کر دی گئی۔

آئی سی سی کے مطابق سری لنکن سپنر پراوین جیا و کراما پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے الزامات تھے جن کے باعث ان پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے،آئی سی سی کے مطابق پراوین جیا و کراما نے انٹرنیشنل کرکٹ اور لنکا پریمیئر لیگ میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی۔

بیان میں کہا گیا کہ جیا و کراما نے خلاف ورزی تسلیم بھی کر لی ہے جبکہ آف اسپنر کی ایک سالہ پابندی میں 6 ماہ کی معطلی بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ آف اسپنر پراوین جیا وکراما نے  5 ایک روزہ ، 5 ٹیسٹ اور 5 ٹی 20 میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں