Thursday, December 26, 2024
ہومSportsآئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردیبابر اعظم...

آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردیبابر اعظم کی ترقی



(24 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر ہے جبکہ بولنگ میں انگلش اسپنر عادل رشید پہلے نمبر پر ہے، انگلینڈ کے بیٹر فل سالٹ کا دوسرا نمبر ہے جبکہ بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔

محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوز بٹلر دو درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، سری لنکا کے وانندو ہسارانگا کا دوسرا، افغانستان کے راشد خان 4 درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے، جنوبی افریقا کے اینریخ نوکیا چوتھے ، افغانستان کے فضل حق فاروقی 6 درجے کے بہتری کے بعد پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ٹاپ 10 بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں البتہ شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین شکست، قومی ٹیم کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں