Sunday, December 29, 2024
ہومSportsآئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئین شپ میں پاکستان کا چوتھا نمبر ایک...

آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئین شپ میں پاکستان کا چوتھا نمبر ایک درجہ ترقی



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ میں بھارت کا پہلا نمبر برقرار ہے، ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹیبل پر آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈکا تیسرا نمبر ہے۔ویسٹ انڈیز پانچویں، بنگلہ دیش اور سری لنکا مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ چیمپئین شپ کا اپ ڈیٹ پوائنٹس ٹیبل سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 328 رن سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں