Thursday, December 26, 2024
ہومSportsآئی پی ایل میچ کے نتیجے نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما...

آئی پی ایل میچ کے نتیجے نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو آبدیدہ کر دیا



نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے جہاں ہفتے کو کھیلے گئے میچ کے نتیجے نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو آبدیدہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں جیت رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے پلے آف مرحلے میں جانے کا آخری موقع تھا۔اس میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے دفاعی چیمپئن چنئی سپر کنگز کو 27 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں آخری پوزیشن حاصل کر لی۔

میچ کا نتیجہ آتے ہی ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما خوشی میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور دونوں کو مختلف ویڈیوز میں آبدیدہ دیکھا گیا۔اس موقع پر ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے مداح بھی انتہائی خوش تھے۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی ان کے مداح سوشل میڈیا پر بہت پسند کر رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں