ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کے سپنر مجیب الرحمان انجری کے باعث کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی آئی پی ایل سے باہر ہو گئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کولکلتہ کی جانب سے مجیب کی جگہ ان کے ہم وطن 16 سالہ اللہ غضنفر کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔افغان سپنر غضنفر نے اس ماہ کے شروع میں آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تاہم، وہ اپنے کھیلے گئے پہلے دو میچوں میں بغیر کسی وکٹ کے رہے اور وہ حال ہی میں ختم ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں افغانستان کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر تھے جنہوں نے 16.75 کی اوسط سے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔غضنفر 6 لسٹ اے میچ اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں۔
دوسری جانب راجستھان رائلز نے فاسٹ باؤلر پرسید کرشنا کے متبادل کے طور پر جنوبی افریقہ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر کیشو مہاراج کو سائن کر لیا ہے۔مہاراج جنوبی افریقہ کے ایک تجربہ کار باؤلر ہیں جہنوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں کل 237 وکٹوں کے ساتھ 50 ٹیسٹ، 44 ون ڈے اور 27 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں اور وہ دنیا بھر کی ٹی 20 لیگز میں کھیل چکے ہیں۔