Monday, December 23, 2024
ہومSportsآئی پی ایل کے غیرملکی کھلاڑیوں کیلئے بری خبر

آئی پی ایل کے غیرملکی کھلاڑیوں کیلئے بری خبر



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے زیادہ کمانے کا راستہ  روک دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  اب کوئی غیر ملکی کھلاڑی آئی پی ایل میں مہنگا ترین کھلاڑی نہیں بن سکےگا۔آئی پی ایل کے لیے نیلامی میں چنے جانے کے بعد دستبردار  ہونے  والے غیرملکی کھلاڑی پر 2 سال کی پابندی ہوگی۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو  دستبردار  ہونے کے لیے  پہلے مضبوط وجہ  بتانا ہوگی۔کھلاڑی صرف  انجری  اور  طبی وجوہات کی بنیاد  پر دستبردار  ہو سکیں گے، تصدیق کھلاڑی کا  ہوم  بورڈ کرےگا۔

میگا  آکشن کے لیے خود کو  رجسٹر نہ کرانے  والے  منی آکشن  میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں