دوسری طرف پیٹرسن کا کہنا ہے کہ کولکاتا کے خلاف حیدر آباد کی آخری ہار بھی فائنل میں کافی حوصلہ دے گا، لیکن پیٹ کمنس کی قیادت والی ٹیم کے خطابی مقابلہ یعنی فائنل میں پہنچنے پر انھیں خوشی ہے۔ پیٹرسن کا کہنا ہے کہ ’’احمد آباد میں سنرائزرس نے جس طرح سے شکست کا سامنا کیا، وہ مجھے پسند نہیں آیا اور مجھے لگتا ہے کہ یہ انھیں اتوار کی شروعات میں بیک فٹ پر دھکیل دے گا۔ کولکاتا کو فائنل میں کافی حوصلہ ملے گا، کیونکہ اس نے کچھ دن پہلے ہی حیدر آباد کو ہرایا ہے۔‘‘