لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرم ریسلنگ چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ مزید پانچ آرم ریسلرز نے فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں آرم ریسلنگ چیمپئن شپ کا میلہ سجا، جس میں دوسرے راؤنڈ میں پانچ ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہوئے جس میں حیدر کنگ، حماد بٹ، عثمان غنی شازل علی اور مرتضیٰ نے حریف ریسلرز کو ہرا کر فائنل راؤنڈ کے لئے جگہ بنالی۔نوجوان آرم ریسلرز نے ایونٹ کے انعقاد کو سراہا اور فائنل جیتنے کا عزم ظاہر کیا۔
تین مرحلوں پر مشتمل آرم ریسلنگ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 24فروری کو لاہور میں ہونگے۔