Saturday, December 28, 2024
ہومSportsآسٹریلوی خاتون آل راؤنڈر ایلیس پیری کے چھکے نے کار کا شیشہ...

آسٹریلوی خاتون آل راؤنڈر ایلیس پیری کے چھکے نے کار کا شیشہ توڑ دیا



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ویمن پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران آسٹریلوی سٹار ایلیس پیری کے زور دار شاٹ نے کار کا شیشہ توڑڈالا۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز” کے مطابق چنا سوامی سٹیڈیم میں رائل چیلنجر بنگلور اور یو پی واریئرز کے میچ کے دوران کار نمائش کے لئے رکھی گئی تھی، میچ کے دوران آر سی بی کی ایلیس پیری نے 19 ویں اوور میں دیپتی شرما کو زور دار چھکا مارا جو کار کی ونڈو پر لگا۔
میچ کے بعد ایلیس پیری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں یقین کہ یہاں میرے پاس کور کے لئے انشورنس ہے۔اس میچ میں ایلیس پیری نے 37 گیندوں پر 58 رنز بنائے جن میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں