Saturday, December 28, 2024
ہومSportsآسٹریلوی میڈیا میں ویرات کوہلی کی بے عزتی

آسٹریلوی میڈیا میں ویرات کوہلی کی بے عزتی


تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

آسٹریلوی میڈیا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی کی بے عزتی کرنا شروع کردی۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن ویرات کوہلی کی آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کے ساتھ الجھنے اور چھیڑ چھاڑ کے بعد آسٹریلوی میڈیا نے انہیں مسخرہ قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے پر آئی سی سی کی جانب سے ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کرنے کے باوجود آسٹریلوی میڈیا اس معاملے کو بھولنے پر تیار نہیں ہے۔

ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ گزشتہ روز ہی کر دیا گیا تھا تاہم آج جمعہ کے مقامی اخباروں میں بھارتی کرکٹر کی بے عزتی کی گئی۔

ایک اخبار میں ویرات کو کوہلی کو ’مسخرہ کوہلی‘ لکھا گیا اور ساتھ ہی ان کے لیے ڈرپوک کا لفظ بھی استعمال کیا گیا۔

اس کے علاوہ مقامی میڈیا نے ویرات کوہلی کی تصویر کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی ہے۔

واضح رہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن ویرات کوہلی نے سیم کونسٹاس کو کندھا مارا تھا۔

لائیو میچ کے دوران ویرات کوہلی کی آسٹریلوی بیٹر سے الجھنے کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں