Saturday, December 28, 2024
ہومSportsآسٹریلوی میڈیا نے ویرات کوہلی کو 'جوکرقرار دے دیا بھارتی میڈیا سیخ...

آسٹریلوی میڈیا نے ویرات کوہلی کو ‘جوکرقرار دے دیا بھارتی میڈیا سیخ پا



سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی سپر سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو آسٹریلوی نوجوان بیٹر کو کندھا مارنے کے بعد اس سے الجھنے پر آسٹریلوی میڈیا نے ‘جوکر’ اور ‘روتو بچہ’ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی میڈیا کے ہاتھوں مذاق بنائے جانے پر بھارتی میڈیا بھی سیخ پا دکھائی دے رہاہے اور ماضی میں دیئے گئے بیانات کوشائع کرنا شروع کر دیاہے ۔انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ میں یاد کیا گیا کہ گزشتہ ماہ جب آسٹریلیا کے اپنے ممکنہ آخری ٹوور کے لیے ویرات کوہلی پرتھ پہنچے تھے تو آسٹریلوی میڈیا نے ان کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے انہیں ‘کنگ’ قرار دیا تھا۔ایک آسٹریلوی اخبار نے بھارتی شائقین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنی سرخی ہندی میں شائع کی تھی اور صرف ایک ماہ بعد ہی وہی میڈیا میچ کے دوران آسٹریلوی بیٹر سے ہوئی مڈ بھیڑ کے بعد ویرات کو ‘روتو بچہ’ قرار دے رہا ہے۔

 یہ واقعہ باکسنگ ڈے پر بارڈر-گواسکر ٹرافی سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 10ویں اوور کے اختتام پر پیش آیا۔اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں بھارتی بولرز کے چھکے چھڑانے والے آسٹریلوی کھلاڑی سیم کونسٹاس اوور کی آخری گیند کا سامنا کرنے کے بعد، اپنے دستانے ایڈجسٹ کرتے ہوئے سیدھے کریز کی دوسری طرف جارہے تھے کہ اسی اثنا میں کوہلی کریز سے باہر نکلے اور بیٹر سے کندھا ٹکرادیا۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد امپائر نے مداخلت کر کے بیچ بچاؤ کروایا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔

جمعرات کو ہونے والے اس واقعے کے بعد آسٹریلوی اخبار ‘دی ویسٹ آسٹریلین’ نے سابق بھارتی کپتان کی بری طرح تذلیل کی اور اپنے آرٹیکل کے لیے ‘کلاؤن کوہلی’ کی سرخی لگائی اور آرٹیکل کے اندر آسٹریلوی بیٹر سے ہوئی مڈبھیڑ پر انہیں ‘روتو بچہ’ قرار دیا گیا۔آسٹریلوی اخبار کی ہیڈ لائن سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں انہیں جوکر کہا گیا ہے، جبکہ بھارتی میڈیا نے اس حرکت کو ویرات کوہلی کی بے عزتی قرار دیا ہے۔آسٹریلوی میڈیا ویرات کوہلی کو دی جانے والی سزا سے خوش نہیں ہے، آسٹریلوی میڈیا نے ان کے لیے کم ازکم ایک میچ کی معطلی کا مطالبہ کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں