آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار ہے۔
کپتان مچل مارش نے آج آسٹریلیا میں دستیاب پلیئرز کے ساتھ برسبین میں کیمپ میں شرکت کی۔
مچل مارش ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے۔
اس حوالے سے آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ مچل مارش بہتر ہو رہے ہیں، فٹنس توقع سے زیادہ سست روی سے بحال ہو رہی ہے، ان کو آئی پی ایل سے باہر ہوئے کافی وقت ہو چکا ہے۔
اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں تقریباً ایک ماہ کا وقت ہے، مکمل فٹ ہونے کے لیے کافی وقت ہے، 2 ہفتے وہ مزید بولنگ نہیں کریں گے۔