Sunday, December 29, 2024
ہومSportsآسٹریلیا میں حریف پلیئرز سے نبرد آزما ہونے کیلئے پلان ہے: عباس...

آسٹریلیا میں حریف پلیئرز سے نبرد آزما ہونے کیلئے پلان ہے: عباس آفریدی


پاکستان کے فاسٹ بولر عباس آفریدی—فائل فوٹو

پاکستان کے فاسٹ بولر عباس آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں حریف پلیئرز سے نبرد آزما ہونے کے لیے پلان ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عباس آفریدی نے کہا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز کافی مشکل ہوتی ہیں، وہاں کھیل چکے ہیں، اندازہ ہے کہ کیسی کنڈیشنز ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کیمپ کافی مددگار ثابت ہو گا، یہاں ہم اپنے اسکل پر کام کر رہے ہیں، سلوور ون سے ٹارگٹ کرنا چاہوں گا۔

عباس آفریدی کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز اچھے پلیئر ہیں، خواہش ہے کہ آسٹریلیا کے دورے میں ان سے کچھ سیکھ سکوں۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان ہمیشہ نوجوانوں کو سپورٹ کرتے ہیں، اگر بولرز رنز بھی دیتا ہے تو وہ حوصلہ دیتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیٹنگ شروع ہی سے پسند رہی ہے، اس پر کام کر رہا ہوں، کوشش کر رہا ہوں کہ ایک اچھا آل راؤنڈر بن سکوں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں