(سبیل نوخیز)آسٹریلیا میں جاری ٹیپ بال کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ سڈنی چیتاز نے جیت لیا۔
بلیک ٹاؤن سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جانیوالا سڈنی ٹھنڈرذ ٹیپ بال ٹورنامنٹ سڈنی چیتاز نے اپنے نام کرلیا۔چھ ہفتے سے جاری ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز فائنل مقابلے میں سڈنی فالکنز شکست سے دو چار ہوگئی۔
سڈنی چیتاز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شفیق خان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مخالف ٹیم کو آٹھ اوورز میں 90 رنز کا ہدف دیا, شفیق خان نے 19 گیندوں پر شاندار نصف سنچری سکور کی۔ جواب میں سڈنی فیلکنذ کی ٹیم 86 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ٹورنامنٹ میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ مہمان خصوصی جنرل منیجر سڈنی ٹھنڈرز ٹرینٹ کوپلین کا کہنا تھا کے ٹورنامنٹ کا مقصد مختلف ثقافت سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو قریب لانا تھا۔
فائنل میں بہترین کارکردگی دیکھانے پر شفیق خان میچ کے بہترین کھلاڑی جبکہ سڈنی چیتاز کے بلےباز ہاشم نواز ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔