آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
مہمان ٹیم نے 279 رنز کا ہدف 7 وکٹوں پر حاصل کر کے سیریز 2-0 سے جیت لی۔
آسٹریلیا کی 5 وکٹیں 80 رنز پر گر چکی تھیں، جس کے بعد مچل مارش اور الیکس کیری نے ذمے داران بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
الیکس کیری نے ناقابل شکست 98 رنز بنائے جبکہ مچل مارش 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز بھی 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 162 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ آسٹریلوی ٹیم نے پہلی اننگز میں 256 رنز بنائے تھے۔
دوسری اننگز میں میزبان ٹیم نے 372 رنز بنائے تھے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 279 رنز کا ہدف دیا تھا۔