Sunday, December 29, 2024
ہومSportsآسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز  بیمار...

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز  بیمار ہو گئے



(24نیوز)آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کا اہم ترین اوپننگ بیٹسمین عبداللہ شفیق بیمار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق ہلکے بخار میں مبتلا ہیں جس کے باعث انہوں نے احتیاط کرتے ہوئے آج پریکٹس میں حصہ نہیں لیا، کھلاڑی کی حالت تشویشناک نہیں ہے اور پہلے سے بہتر بھی محسوس کر رہے ہیں۔

پاکستان کی پہلے ون ڈے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے، جن میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، عرفان خان، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین کے نام شامل ہیں۔ 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو اور تیسرا ون ڈے 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے اچھی خبر





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں