Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsآل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ: سندھ کی ٹیموں کے ٹرائلز کو حتمی...

آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ: سندھ کی ٹیموں کے ٹرائلز کو حتمی شکل دینے میں مشکلات



آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے سندھ کی ٹیموں کے ٹرائلز کو حتمی شکل دینے میں مشکلات کا سامنا ہے، 15 سال کے وقفے سے ہونے والے میگا ایونٹ کے ٹرائلز دینے کیلئے کھلاڑیوں کا ہجوم امڈ آیا پلئیرز کے انتخاب کیلئے ایک روز مزید بڑھا دیا گیا۔

کراچی میں 15 سال کے وقفے سے ہونے والے آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں ملک بھر کی 10 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں صوبوں سمیت ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے باسکٹ بال کورٹ پر سندھ کی ٹیموں کے ٹرائلز دینے کیلئے پلئیرز کا ہجوم امڈ آیا، پہلے روز 80 سے زائد پلئیرز دو ٹیموں کے ٹرائلز دینے پہنچ گئے۔

ٹیموں کی تشکیل نو کیلئے تین رکنی سلیکشن کمیٹی کو حتمی شکل دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کھلاڑیوں کے انتخابات کیلئے مزید ایک دن بڑھا دیا گیا۔

سلیکشن کمیٹی میں شامل وسیم الرحمان، عظیم شان اور دلیپ سنگھ کھلاڑیوں کا انتخاب کررہے ہیں۔ ٹورنامنٹ 28 مئی سے کراچی میں شروع ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں