Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsآل پاکستان تورسم خان اسکواش چیمپئن شپ: تین بہنیں سیمی فائنل میں...

آل پاکستان تورسم خان اسکواش چیمپئن شپ: تین بہنیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں


علامتی فوٹو

آل پاکستان تورسم خان اسکواش چیمپئن شپ میں تین بہنیں سحرش علی، مہوش علی اور ماہ نور علی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے۔

روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں ویمنز ایونٹ کوارٹر فائنل میں مہوش علی نے ایلسا عمران کو ہرادیا۔

سحر علی نے سیدہ زنیرہ کو جبکہ ماہ نور علی نے سمیر شاہ کو اور انعم عزیز نے اینا شیخ کو ہرایا۔

مردوں کے ایونٹ میں ٹاپ سیڈ صدام الحق نے محمد زمان کو شکست دی۔

ایک اور کوارٹر فائنل میں اشعر بٹ کو بلال ذاکر کی جانب سے دوران میچ وقت ضائع کرنے پر فاتح قرار دیا گیا۔

نوید الرحمان اور انس علی شاہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں