Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsابتدائے عشق ہے آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔۔۔سکندر بخت نے بابر...

ابتدائے عشق ہے آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔۔۔سکندر بخت نے بابر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےبڑا مشورہ دیدیا



اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے ٹیم کی پرفارمنس اور کھلاڑیوں کی سکلز سے متعلق بیان کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

“جیو نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے گیری کرسٹن کے بیان پر ردعمل میں سکندر بجت کا کہنا تھا کہتے ہیں نا ابتدائے عشق ہے، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا، ابھی بہت سے لوگ آئیں گے جو کھل کر باتیں کریں گے اور ہمیں پتہ چلتا رہے گا۔

سکندر بخت کا کہنا تھا گیری کرسٹن نے جو باتیں کی ہیں کہ ان کے پاس شارٹ سلیکشن نہیں ہے، ہم نے دیکھا کہ رضوان نے بھارت کے خلاف جو شارٹ کھیلا، ٹیم میں اتحاد نہیں ہے، کھلاڑیوں کی فٹنس بھی نہیں ہے، تو یہ سارا قصور کس کا ہے، تو بلاشبہ یہ سارا قصور کپتان کا ہے کیونکہ ایک اچھا کپتان ٹیم میں اتحاد پیدا کر کے رکھتا ہے، ٹیم کو جوڑ کر رکھتا ہے، کھلاڑی ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، یہ سب کچھ کپتان کی وجہ سے ہوتا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا میرے خیال سے بابر اعظم کو خود ہی کپتانی چھوڑ دینی چاہیے اس سے پہلے کہ کرکٹ بورڈ انہیں ہٹا دے یا پھر ان سے کہے کہ آپ چھوڑ دیں، میں تو حیران ہوتا ہوں ان لڑکوں پر کہ ان میں اتنی عقل نہیں ہے اور نا ہی انہیں کوئی یہ بتانے والا ہے جو کہے کہ بیٹا تمھارے حالات اچھے نہیں ہیں تم استعفیٰ دیدو، اگر کرکٹ بورڈ کو پسند ہو گا تو وہ تمھیں دوبارہ کپتان بنا دے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں