Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsابرار احمد اور خرم شہزاد کا ری ہیب شروع ہوگیا

ابرار احمد اور خرم شہزاد کا ری ہیب شروع ہوگیا



پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپن بولر ابرار احمد اور فاسٹ بولر خرم شہزاد کا ری ہیب شروع ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلامیہ کے مطابق ابرار احمد اور خرم شہزاد نے این سی اے میں ری ہیب شروع کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق شاداب خاب پانچ ہفتے کے ری ہیب کے بعد فٹ ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق ابرار احمد آسٹریلیا میں پرائم منسٹر الیون کیخلاف میچ میں دائیں ٹانگ میں درد پر سیریز سے باہر ہوئے تھے، جبکہ خرم شہزاد آسٹریلیا سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد اسٹریس فریکچر کا شکار ہوگئے تھے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ٹخنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں