معروف اسپورٹس تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے عمرا کمل اور احمد شہزاد سے متعلق اہم انکشافات کردیئے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہونے والے معروف اسپورٹس تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے شو کے ایک سیگمنٹ میں میزبان نے مختلف کھلاڑیوں کی تصاویر دیکھائیں اور ان سے مشورے مانگے کہ آپ کیا کہیں گے؟۔
جس پر مرزا اقبال بیگ نے سابق ٹیم مینیجر وہاب کی تصویر دیکھ کر کہا کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں۔
دوسری تصویر عمرا اکمل تھی جس پر انکا کہنا تھا کہ یہ تینوں بھائی (کامران، عمر اور عدنان) ٹیلنٹڈ ہیں، ایک واقعہ سناتے ہوئے اسپورٹس تجزیہ کار نے کہا کہ سال 2017 کی چیمپئینز ٹرافی کیلئے عمر اکمل کھیلنے گئے تھے تاہم انہیں مکی آرتھر نے اَن فٹ کہہ کر واپس وطن بھیج دیا۔
بعدازاں دونوں کے درمیان سرد جنگ شروع ہوئی جس کا اختتام عمر اکمل کے ٹیم سے باہر ہونے پر ہوا۔ میزبان کے چھیڑنے پر مرزا اقبال نے بتایا کہ 2016 کے ٹی20 ورلڈکپ میں عمران خان سے نچلے نمبروں پر کھلانے کی شکایت پر آفریدی ناراض ہوگئے تھے۔
تیسری تصویر احمد شہزاد کی تھی جس پر انکا کہنا تھا کہ ہمت نہیں ہارا ہے کھیل رہا ہے لیکن ایک وقت تھا کہ قومی ٹیم میں شہزاد کا نام بطور کپتان لیا جارہا تھا، سابق لیجنڈ یونس خان نے میرا تعارف احمد شہزاد سے کیپٹن کہہ کروایا تھا تاہم یہ بھول بھلیوں میں گم ہوگئے۔
مرزا اقبال بیگ بتایا کہ احمد شہزاد منہ پھٹ ہیں! جس کی وجہ سے انکا کیرئیر طویل نہیں ہوسکا، جو دل ہوتا ہے کہہ دیتے ہیں۔