کولالمپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی.
پاکستان کی ٹیم نے 4 گول سکور کیے جبکہ جنوبی کوریا کوئی گول نہ کر سکا، پاکستان کی جانب سے حنان شاہد، ارشد لیاقت، غضنفر علی اور سفیان علی نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں میزبان ملائشیا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کا عالمی رینکنگ میں 15واں اور کوریا کا 11واں نمبر ہے۔ قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 7 مئی کو جاپان کیخلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم کا چوتھا میچ 8 مئی کو کینیڈا اور 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا۔