Monday, December 23, 2024
ہومSportsارشدندیم کی بائیوپک میں کون سابالی ووڈسٹارسب سے موزوں؟نیرج چوپڑانے بتادیا

ارشدندیم کی بائیوپک میں کون سابالی ووڈسٹارسب سے موزوں؟نیرج چوپڑانے بتادیا



(ویب ڈیسک)پیرس اولمپکس مقابلوں کے دوران  جیولین تھرو میں سلور میڈل حاصل کرنے والے بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے پاکستانی اولمپئین ارشد ندیم کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے بالی ووڈ اسٹار کا انتخاب کرلیا۔

 حال ہی میں ختم ہونے والے پیرس اولمپکس 2024ء میں ارشد ندیم نے جیولین تھرو ایونٹ میں 92.97 میٹرکی طویل تھرو کرکے اولمپک گیمز کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا جبکہ نیرج چوپڑا نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔میڈل تقریب کے بعد ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا نے خصوصی انٹرویو دیا جس میں اینکر نے نیرج چوپڑا سے پوچھا کہ اگر ارشد ندیم پر بائیوپک بنتی ہے تو آپ اُن کے کردار کے لیے کون سے اداکار کا انتخاب کریں گے؟اس سوال کے جواب میں نیرج چوپڑا نے کہا کہ ارشدندیم کے کردار کے لیے میرا انتخاب بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن ہوں گے کیونکہ اُن کا قد بھی ارشد ندیم کی طرح لمبا ہے،اگر ارشدندیم کی بائیو پک بھارت میں بنتی  ہےتو امیتابھ بچن اپنی جوانی میں اُن کا کردار ادا کرسکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:میں اور صائمہ “چوڑیاں” کی شوٹنگ کے دوران ہی ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے تھے،سیدنور

جب نیرج چوپڑا کی بائیوپک کے حوالے سے ارشد ندیم سے سوال کیا گیا تو اُنہوں نے نیرج کے کردار کے لیے شاہ رخ خان کا انتخاب کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں