پاکستان کے صف اول کے ایتھلیٹ جیولین تھروور ارشد ندیم اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے کےلیے پُرامید ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ میں اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے نیرج چوپڑا اور میں اپنے اپنے ملک کا نام روشن کریں گے، نیرج ایک اچھا دوست ہے، ہم فائنل راؤنڈ پر فوکس کریں گے۔
پاکستانی ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ پُرامید ہوں کہ فائنل میں اچھا رزلٹ دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ سپورٹ کرنے پر شائقین کا مشکور ہوں، میں فارم میں ہوں، فٹ ہوں اور ردھم میں ہوں۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ قوم میری کامیابی کےلیے دعا کرے۔ میرا فائنل 8 اگست کو ہے۔