Monday, December 23, 2024
ہومSportsارشد ندیم کو گولڈ میڈل کب دیا جائے گا؟ پیرس سے اہم...

ارشد ندیم کو گولڈ میڈل کب دیا جائے گا؟ پیرس سے اہم خبر آ گئی



(حافظ شہباز علی) پیرس اولمپکس میں کے جیولن تھرو مقابلوں میں کامیابی سمیٹنے والے پاکستانی سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم سمیت دیگر ایتھلیٹس کو میڈلز آج دیئے جائیں گے۔

پیرس اولمپکس کی میڈل تقریب آج ہو گی، پیرس کے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجے شروع ہو گی، آج کی تقریب میں گذشتہ روز جیتنے والے اتھلیٹس کو میڈلز  دئیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بدھ کو عام تعطیل کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز فائنل راؤنڈ میں پاکستان ایتھلیٹ ارشد ندیم نے 116 سالہ اولمپک تاریخ کی سب سے لمبی تھرو کی، انہوں نے 92.97 میٹر کی تھرو کر کے اس اعزاز کے ساتھ ساتھ گولڈ میڈل بھی اپنے نام کیا جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے چاندی اور گریناڈا کے انڈرسن پیٹرز نے کانسی کا تمغہ جیتا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں