لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اولمپیئن جیولین تھرورارشد ندیم گھٹنے کی سرجری کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔دنیانیوز کے مطابق ارشد ندیم گزشتہ برس سے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں ، وہ گھٹنے کی انجری کے باعث ایشین گیمز کے دوران مقابلے سے بھی دستبردار ہوئے۔
کامیاب سرجری کیلئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ دوبارہ پہلے کی طرح ایکشن میں آنا ٹارگٹ ہے، پیرس اولمپکس سے قبل دو تین مقابلوں میں حصہ لینا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ سال عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کیلئے ایونٹ میں پہلا میڈل جیتا تھا۔