Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsارشد ندیم کی والدہ کا نیرج چوپڑا کو پاکستان بلانے کی خواہش...

ارشد ندیم کی والدہ کا نیرج چوپڑا کو پاکستان بلانے کی خواہش کا اظہار


کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

پیرس اولمپکس 2024ء میں 40 سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے قومی جیولین تھروور ارشد ندیم کی والدہ نے بھارتی جیولین تھروور نیرج چوپڑا کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کی والدہ نے کہا کہ وہ بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کو پاکستان آنے کی دعوت دیں گی۔

ارشد ندیم کی والدہ نے کہا کہ کوئی موقع آیا تو نیرج چوپڑا کو گھر بلائیں گے۔

انعامات کی بارش کے بعد اپنے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا تھا کہ گاؤں ہمارا اپنا ہے ہم گاؤں میں ہی رہیں گے۔

قومی جیولین تھروور نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ٹوکیو اولمپکس کے بعد پاکستان چھوڑنے کی آفر ہوئی تھی جسے مسترد کردیا تھا۔

ارشد ندیم نے بتایا کہ انہیں پیش کش کی گئی تھی کہ ہمارے پاس آجاؤ آپ کو ٹریننگ بھی دیں گے اور ورلڈ چیمپیئن بھی بنائیں گے مگر انہوں نے انکار کردیا تھا اور جواب دیا تھا کہ انہیں پاکستان کی مٹی سے پیار ہے، پاکستان میں ہی ٹریننگ کریں گے اور پاکستان سے ہی ورلڈ چیمپیئن بنیں گے۔

علاوہ ازیں فخر پاکستان ارشد ندیم کا گورنر ہاؤس پشاور میں بھی شاندار استقبال کیا گیا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ارشد ندیم کو گورنر ہاؤس کے دروازے پر استقبال کرنے کے بعد بگھی میں بٹھا کر اندر لے کر گئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں