Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsارشد ندیم کے بعد ایک اور ایتھلیٹ نے گولڈ میڈل حاصل کر...

ارشد ندیم کے بعد ایک اور ایتھلیٹ نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا



(24 نیوز) پاکستانی انٹرنیشنل تائی کوانڈو کھلاڑی عامر خان نے بنکاک میں ہونے والی ساتویں انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

سوات کے علاقے مینگورہ سے تعلق رکھنے والے تائی کوانڈو کے بین الاقوامی کھلاڑی عامر خان نے بنکاک میں ملک کا نام روشن کر دیا، عامر خان نے ساتویں  انٹرنیشنل چمپین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

بنکاک میں ہونے والے مقابلے کے 3 راونڈ ہوئے، عامر خان نے پہلے راؤنڈ میں بھارت، دوسرے میں نیپال جبکہ تیسرے اور فائنل راؤنڈ میں فلپائن کے کھلاڑی کو شکست دی.

 یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس میں شاندار فتح، ارشد ندیم کے سسر نے بھی انعام کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ عامر خان سے قبل ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں