Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsاستنبول میرا تھون، پاکستانی امجد علی کی نمایاں پرفارمنس

استنبول میرا تھون، پاکستانی امجد علی کی نمایاں پرفارمنس


ترکی میں ہونے والی استنبول میرا تھون میں پاکستان کے امجد علی کی نمایاں پرفارمنس رہی۔

امجد علی2 گھنٹے 49 منٹ 29 سکینڈ کی ٹائمنگ کے ساتھ استنبول میرا تھون کے تیز ترین پاکستانی رہے۔

میرا تھون میں ہزاروں رنرز تھے، جن میں پاکستان کے امجد علی 47 ویں پوزیشن پر رہے ہیں۔

ایتھوپیا کے دیجینا دیبیلا نے 2 گھنٹے 11 منٹ اور 40 سیکنڈ کی ٹائمنگ کے ساتھ استنبول میرا تھون میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دوسری طرف مزمل نیازی نے 3 گھنٹے 13 منٹ 45 سکینڈ جبکہ بلال عمر نے 3 گھنٹے 45 منٹ 58 سکینڈ کی ٹائمنگ کے ساتھ میراتھون مکمل کی۔

پاکستان کے علی خورشید، روحیل احمد، اسد تنگیکر اور محمد عدنان 4 گھنٹے سے کم وقت میں میراتھون مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں