Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsاسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت پر نسیم شاہ کے والد خوشی سے...

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت پر نسیم شاہ کے والد خوشی سے نہال


فائل فوٹو

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت پر نسیم شاہ کے والد ظفر شاہ کا کہنا ہے کہ اُن کے بچوں نے اُن کا سر فخر سے بُلند کردیا۔

پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کامیابی پر  میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ تینوں بیٹے قومی سطح پر کرکٹ کھیلیں گے۔ 

ظفر شاہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کھیلنے پر تینوں بچوں نے کئی بار مار کھائی ہے، سب سے زیادہ مار نسیم شاہ نے کھائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نسیم شاہ نے حنین اور عبید کو کرکٹ نہیں سکھائی، عبید اور حنین نے خود کرکٹ سیکھی ہے۔

نسیم شاہ کے والد کا کہنا تھا کہ تینوں بیٹے کرکٹ کھیلنے کے لیے مجھ سے چھپ کر جاتے تھے، خواہش ہے کہ اب حنین اور عبید بھی پاکستان کے لیے کھیلیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بن گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں