Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsاسپن وکٹ کا فائدہ اٹھایا اور انگلینڈ کو شکست دی

اسپن وکٹ کا فائدہ اٹھایا اور انگلینڈ کو شکست دی


فائل فوٹو

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے وائس کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ ہم نے اسپن وکٹ کا فائدہ اٹھایا اور انگلینڈ کو دونوں میچز میں شکست دی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ ہم نے تیاری پوری کی تھی، بطور کرکٹر ہم لوگوں کے لیے بہت اچھا ہوا اور پاکستان جیتا۔

سعود شکیل کا کہنا تھا کہ ایک نئی اسپرٹ تھی کچھ لڑکوں کا کم بیک تھا، کچھ لڑکے نئے کھیل رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نعمان علی، ساجد خان اور کامران غلام نے اچھا پرفارم کیا، کامران غلام نے مشکل وکٹ پر اسکور کیا۔

ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان نے کہا کہ بیٹنگ کے آخری لمحات میں سیٹ ہوگیا تھا، آخری لمحات ٹیم کے لیے اہم تھے، اسٹرائیک تبدیل کرنا میری اسٹرینتھ ہے۔

سعود شکیل نے بتایا کہ نعمان اور میں نے طے کیا دس دس رنز کی پارٹنرشپ لے کر چلیں گے، میری اننگز میں ساجد خان اور نعمان علی کی بیٹنگ بہت اہم رہی، پاکستان ٹیم میچ جیت جائے میرے لیے یہ بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے ہر اننگ وہ اہم ہوتی ہے جس میں پاکستان میچ جیت جائے، میں بیس سے تیس رنز بناؤں اور پاکستان میچ جیت جائے تو مجھے خوشی ہوتی ہے۔

سعود شکیل کا کہنا تھا کہ گال ٹیسٹ میں دوسو رنز کیے تھے وہاں کی پچ کی کنڈیشن پنڈی جیسے تھی، اصل کامیابی ہوتی ہے پاکستان میچ جیتے نہ کہ ذاتی پرفارمنس۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی بڑا کھلاڑی تعریف کرتا ہے تو خوشی ہوتی ہے، جنوبی افریقہ کی سیریز بہت دور ہے، وہاں کی کنڈیشنز کے مطابق دیکھیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں