Thursday, December 26, 2024
ہومSportsاسپین نے یوروکپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا

اسپین نے یوروکپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا



(24 نیوز)یورو کپ کے فائنل میں اسپین نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے دی، اسپین سب سے زیادہ 4 مرتبہ یورو کپ جیتنے والا ملک بن گیا۔

جرمنی کے شہر برلن میں کھیلے گئے یورو کپ فائنل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔

میچ کے 47 ویں منٹ میں نکو ویلیمز نے گول کرکے اسپین کر برتری دلائی جبکہ 73 ویں منٹ میں انگلینڈ کے کول پالمر نے گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔

اسپین کے مکل اورزیبال نے 86 ویں منٹ میں دوسرا اور میچ کا فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی،شاندار کامیابی پر اسپین کے فینز نے گراؤنڈ اور سڑکوں پر جشن منایا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر انتقال کر گئے

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم مسلسل دو یورو فائنل ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں