اسپین نے شروع سے ہی کھیل کو کنٹرول کیا۔ایسا لگ رہا تھا کہ انگلینڈ کو اسپین کے دو ونگرز سے آنے والے خطرے کے لیے تیار کیا گیا تھا لیکن پہلا گول دونوں ونگرز کی وجہ سے ہی ہوا۔
اسپین باضابطہ طور پر یورپ کی بہترین فٹ بال ٹیم بن گئی۔ اسپین نے یورو 2024 کے فائنل میں انگلینڈ کوایک کے مقابلہ دو گولوں سے شکست دی اور چار ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ اسپین کی پچھلی فتوحات 1964، 2008 اور 2012 میں ہوئی تھیں۔ جرمنی تین ٹائٹلز کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ مسلسل دوسری بار شکستہ دل اور آنکھوں میں آنسو لے کر رہ گیا۔ وہ یورو کے فائنل میں بیک ٹو بیک ہارنے والی پہلی ٹیم ہیں۔ چار سال پہلے،وہ اٹلی کے خلاف پینلٹی کِک میں ہاری تھی اور اس مرتبہ اویرزبال کی دیر سے کئے گول کی وجہ سے ہار گئی ۔
اویرزبال نے ایک شاندار گول بالکل آخری لمحات میں کیا ۔یہ گول اس وقت ہوا جب برلن کے اولمپیاسٹیڈیئن میں ہونے والے اس مقابلہ میں ناظرین کو یہ امید ہو گئی تھی کہ میچ اضافی وقت میں جا سکتا ہے۔واضح رہےاسپین اس یورو کپ میں اب تک کی بہترین ٹیم تھی جو اس نے فائنل میں دکھایا بھی ۔
اولمپیاسٹیڈین کے ماحول سے وہ خوفزدہ نہیں تھے جہاں ہجوم کی اکثریت انگلینڈ کی ٹیم کو سپورٹ کر رہی تھی۔اسپین کی ٹیم نے 66فیصد گیند پر قبضہ رکھا اور انگلینڈ کی ایک لچکدار ٹیم کے خلاف متاثر کن ڈسپلے میں ہدف پر 16 شاٹس لگائے جس نے پہلے ہاف میں کلین اسکور شیٹ برقرار رکھی۔
نیکو ولیمز نے میچ کے دوبارہ شروع ہونے کے فوراً بعد میچ میں گول نہ ہونے کی وجہ سے جو تعطل پیدا ہو گیا تھا اس کو توڑ دیا۔ ولیمز کے ساتھی اسٹار ونگر لامین یامل نے ایک شاندار پاس دیا جس پر انہوں نے اسپین کے لئے پہلا گول کیا ۔ انگلینڈ نے کول پامر کے ذریعے واپسی کی، جس نے 73ویں منٹ میں فائنل کا ایک شاندار گول کرکے چیزوں کو برابری کی سطح پر لاکھڑا کیا ۔ بس جب یہ دونوں ٹیموں کے لیے ایک اور طویل رات کی طرح لگ رہی تھی، اویرزابال اور مارک ککوریلا نے 86ویں منٹ میں اسپین کے لئے دوسرا گول کر کے اس کو بڑھت دلا دی جو آخر تک رہی ۔
اسپین نے شروع سے ہی کھیل کو کنٹرول کیا۔ایسا لگ رہا تھا کہ انگلینڈ کو اسپین کے دو ونگرز سے آنے والے خطرے کے لیے تیار کیا گیا تھا لیکن پہلا گول دونوں ونگرز کی وجہ سے ہی ہوا ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔