کناڈا:
کناڈا کرکٹ ٹیم چار مرتبہ یک روزہ عالمی کپ کا حصہ بن چکی ہے، لیکن پہلی بار اس نے ٹی 20 عالمی کپ میں رسائی حاصل کی ہے۔ کناڈا کی ٹیم ہندوستان، پاکستان، امریکہ اور آئرلینڈ کے ساتھ ’گروپ اے‘ میں ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا مقابلہ کناڈا اور امریکہ کے درمیان کھیلا جانے والا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ میچ دلچسپ ہوگا۔