Sunday, December 29, 2024
ہومSports ’’اس رقم سے تو ایئرٹکٹ بھی نہیں خریدا جاسکتاـ‘‘ شہبازشریف کی ارشد...

 ’’اس رقم سے تو ایئرٹکٹ بھی نہیں خریدا جاسکتاـ‘‘ شہبازشریف کی ارشد ندیم سے متعلق ٹوئیٹ پر دانش کنیریا بھی میدان میں آگئے


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کرکٹر دانش کنیریا نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے قومی ہیرو ارشد ندیم کے متعلق  کی گئی ایک سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ پوسٹ وزیراعظم شہباز شریف کے ’ایکس‘ اکائونٹ سے کی گئی، جس میں ایک پرانی تصویر شیئر کی گئی تھی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف ارشد ندیم کو 10لاکھ روپے کا چیک دے رہے ہوتے ہیں۔
دانش کنیریا نے اس پوسٹ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’مسٹرپرائم منسٹر، کم از کم مبارکباد تو باوقار طریقے سے دیں۔یہ 10لاکھ روپے دینے کی تصویر ڈیلیٹ کر دیں۔ یہ رقم ارشد ندیم کی حقیقی ضروریات کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے۔ یہ رقم اتنی کم ہے کہ وہ ایئرٹکٹ بھی نہیں خرید سکتا۔اس کی جدوجہد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ارشد اور پاکستانی قوم، دونوں کی توہین ہے۔ ‘‘


واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے 10کروڑ روپے اور سندھ حکومت کی طرف سے 5کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر متعدد شخصیات اور کمپنیوں کی طرف سے بھی ان کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں