Wednesday, December 25, 2024
ہومSports’اس وقت بنگلہ دیش میں عالمی کپ کھیلنا خطرے سے خالی نہیں‘،...

’اس وقت بنگلہ دیش میں عالمی کپ کھیلنا خطرے سے خالی نہیں‘، آسٹریلیائی خاتون کرکٹر ایلیسا ہیلی کا بڑا بیان


خاتون ٹی-20 عالمی کپ کا انعقاد 3 اکتوبر سے ہونا ہے، اس ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، حالانکہ اب تک آئی سی سی نے ٹی-20 عالمی کپ کے انعقاد پر آخری فیصلہ نہیں لیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا

user

بنگلہ دیش میں جاری بحران کے درمیان آئندہ اکتوبر میں ہونے والے خواتین کے ٹی-20 عالمی کپ ٹورنامنٹ پر تذبذب والی حالت پیدا ہو گئی ہے۔ اس ملک میں سیاسی اتھل پتھل والی حالت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ عبوری حکومت تشکیل دیے جانے کے باوجود تشدد کی خبریں لگاتار سامنے آ رہی ہیں۔ ایسے میں خواتین کا ٹی-20 عالمی کپ بنگلہ دیش میں منعقد کیے جانے پر کچھ کھلاڑیوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تازہ ترین بیان آسٹریلیا کی مایہ ناز خاتون کھلاڑی ایلیسا ہیلی کا سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت بنگلہ دیش میں حالات ٹی-20 عالمی کپ کھیلنے لائق نہیں ہے۔

دراصل خاتون ٹی-20 عالمی کپ کا انعقاد 3 اکتوبر سے ہونا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ حالانکہ اب تک آئی سی سی نے ٹی-20 عالمی کپ کے انعقاد پر آخری فیصلہ نہیں لیا ہے۔ ایلیسا ہیلی کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ اس وقت بنگلہ دیش میں کھیلنا چیلنج بھرا ہے۔ ملک کے حالات آسان نہیں ہیں، وہاں کے لوگوں کو مدد کی درکار ہے۔ حالانکہ میں چاہوں گی کہ اس پر آئی سی سی کوئی فیصلہ لے۔

اگر بنگلہ دیش میں ہی عالمی کپ منعقد ہوتا ہے تو اس سلسلے میں اپنی پالیسی کے تعلق سے بھی ایلیسا ہیلی بات رکھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ایشیائی پچوں پر بہت کرکٹ کھیلا ہے، ہمارے لیے بنگلہ دیش کی دھیمی پچ پر زیادہ پریشانی نہیں ہوگی۔ اب یہ ہمارے کھلاڑیوں پر منحصر کرتا ہے کہ وہ خود کو کس طرح تیار کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش ہو یا پھر کوئی دیگر ملک، مجھے نہیں لگتا کہ بطور ٹیم زیادہ اثر پڑے گا۔ ہماری ٹیم ہر حالات کے لیے تیار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں