Thursday, December 26, 2024
ہومSportsاس کنگ کا میں کیا کروں، میچ تو جتوا کر دے نہیں...

اس کنگ کا میں کیا کروں، میچ تو جتوا کر دے نہیں رہے: احمد شہزاد کی بابر اعظم پر کڑی تنقید


اسکرین گریب بشکریہ ’ہنسنا منع ہے‘

2009ء میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ڈیبیو کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد نے کپتان بابراعظم اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سلسلے میں امریکا میں میچز جاری ہیں۔

پاکستان ٹیم نے تاحال دو میچز کھیلیں ہیں اور دونوں میں شکست کا سامنا کیا ہے۔

قومی ٹیم پر اس وقت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

ایسے میں کرکٹر احمد شہزاد نے ٹیم کے کپتان، کنگ کہلانے والے بابر اعظم کے رن ریٹ پر کھل کر واضح تجزیہ پیش کیا ہے۔

جیو نیوز کی آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے سلسلے میں منعقد کی گئی خصوصی ٹرانسمیشن ’ہارنا منع ہے‘ میں اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ جب سے بابر اعظم کپتان بنا ہے اُس وقت سے جو ہم کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہم بہت سی ٹیموں سے ہارے ہیں۔

احمد شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ ہم ورلڈ کپ سے پہلے بھی ہار رہے تھے اور ورلڈ کپ میں بھی ہار رہے ہیں۔

احمد شہزاد نے کہا ہے کہ ان کھلاڑیوں کی ایجنسیاں بہت مضبوط ہیں جو ان کے لیے سوشل میڈیا پر بیانیہ بناتی ہیں کہ اگر میچ ہار گئے ہیں تو بابر اعظم نے کسی سے بات نہیں کی، شاداب نے چار روز سے کھانا نہیں کھایا وغیرہ۔

کرکٹر احمد کا کہنا تھا کہ یہ سب سوشل میڈیا صارفین کو بیوقوف بنانے کے لیے ان کھلاڑیوں کی ایجنسیوں کا ہاتھ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی پرفارمنس پر اسٹیٹس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کی پرفامنس جیسی کس کنگ کی ہوتی ہے، ایسے کنگ کا میں کیا کروں جو میچ ہی نہیں جتوا کر دے رہے ہیں۔

احمد شہزاد نے کہا ہے کہ بابر اعظم لیڈر تھا، بابر اعظم نے ٹیم تباہ کر دی ہے، آپ نے ٹیم بنائی نہیں آپ نے صرف عوام کو پاگل بنایا ہے، آپ نے اپنے دوستوں کو 40 میچ کھیلنے کے لیے دے دیے ہیں جو پرفارم نہیں کرتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں