Saturday, December 28, 2024
ہومSportsاعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار

اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار


فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اعظم خان نے لنکا پریمیئر لیگ کی این او سی کے لیے اپلائی نہیں کیا تھا۔

قومی کرکٹرز دو لیگ کی پالیسی کی وجہ سے صرف اہم لیگز کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان کیربیئن پریمیئر لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔

اعظم خان نے تاحال سی پی ایل کے لیے درخواست نہیں بھیجی، 28 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل کی این او سی کے لیے اعظم رواں ہفتے اپلائی کریں گے۔

واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ میں اعظم خان کو کینیڈی کی ٹیم نے پک کیا تھا۔

دوسری جانب صائم ایوب نے صرف سی پی ایل کی این او سی کے لیے اپلائی کیا تھا، صائم ایوب کی سی پی ایل کے لیے درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں