Sunday, December 29, 2024
ہومSportsامتیازی سلوکآئی سی سی پر  میزبان پاکستان کے کردار کو نظرانداز کرنے...

امتیازی سلوکآئی سی سی پر  میزبان پاکستان کے کردار کو نظرانداز کرنے پر سخت تنقید



(24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو آئندہ برس شیڈول چیمپئنز کے میزبان پاکستان کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اپنانے کے الزامات کا سامنا ہے.پاکستانی کرکٹ شائقین اور ماہرین نے ٹرافی ٹور کے حالیہ اعلان میں پاکستان کے کردار کو نظرانداز کرنے پر سخت تنقید کی ہے، جس سے ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں پاکستان کو میزبان ملک کے طور پر تسلیم کرنے سے گریز کیا گیا۔حیران کن طور پر نہ تو پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس کے عہدیداروں کا ذکر کیا گیا اور نہ ہی ٹورنامنٹ کے مقامات یا پاکستانی شائقین کو مخاطب کیا گیا۔ یہ طرز عمل ماضی کے معمولات سے بالکل مختلف ہے، جہاں میزبان ملک کے کردار کو نمایاں کیا جاتا رہا ہے.

معاملہ یہیں ختم نہیں ہوتا چیمپئنز ٹرافی کے لوگو، شیڈول اور مقامات کے متعلق کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔مزید برآں ٹرافی ٹور کے پہلے سے طے شدہ روٹ اور شیڈول میں اچانک تبدیلیاں کی گئیں، جن پر نہ تو کوئی وضاحت دی گئی اور نہ ہی میزبان ملک سے مشاورت کی گئی۔

پاکستانی کرکٹ شائقین نے آئی سی سی کے اس رویے کو سخت ناپسند کیا اور اسے پاکستان کی میزبانی کو کمتر سمجھنے کے مترادف قرار دیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں