ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے امریکا اور کینیڈا کے میچ میں 10 مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے پلیئرز ایکشن میں تھے۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے 7، پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3 پلیئرز ایکشن میں تھے۔
امریکی ٹیم میں شامل علی خان، کینیڈا کے کلیم ثناء اور سعد بن ظفر پاکستان میں پیدا ہوئے۔ امریکی اسکواڈ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے والے کورے اینڈرسن بھی شامل ہیں۔
امریکا کی فائنل الیون میں شامل صرف 3 پلیئرز امریکا میں پیدا ہوئے، اسٹیون ٹیلر، آرون جونز اور جسدیپ سنگھ امریکا میں پیدا ہوئے تھے، امریکی ٹیم کے شیڈلے وین شیلویک اور آندریاس گوز جنوبی افریقا میں پیدا ہوئے۔
موننک پٹیل، ہرمیت سنگھ اور سورابھ نیتراولکار کا تعلق بھارت سے ہے، امریکا کی فائنل الیون میں کینیڈا میں پیدا ہونیوالے نتیش کمار بھی شامل تھے۔
کینیڈا کی فائنل الیون میں شامل کوئی کھلاڑی کینیڈا میں پیدا نہیں ہوا۔ نونیت دھالیوال، پرگت سنگھ، شریاس مووا اور دلپریپ باجوا بھارت میں پیدا ہوئے۔ نکھل دت کویت، آرون جونسن جمیکا جبکہ نکولز کرٹن بارباڈوس سے ہیں۔
کینیڈا اسکواڈ میں شامل ڈلون ہیلنگر اور جرمی گارڈون گیانا سے تعلق رکھتے ہیں۔