Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsامریکہ میں حارث رؤف اور مداح کے درمیان گرما گرمی

امریکہ میں حارث رؤف اور مداح کے درمیان گرما گرمی



(24نیوز)امریکہ میں حارث رؤف اور مداح کے درمیان گرما گرمی ہو گئی۔

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور فین کے درمیان فوٹو کیلئے تکرار ہوئی،حارث رؤف اپنی اہلیہ کے ساتھ ہوٹل کی طرف جا رہے تھے اس موقع پر فین کے ساتھ سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا،فین نے مبینہ طور پر حارث رؤف کو گالی دی، جس کا حارث رؤف بار بار کہہ رہے تھے۔

فین نے جواب میں کہا کہ ایک تصویر کا ہی تو کہا ہے،حارث رؤف نے بار بار فین کو کہا کہ آپ کے والد نے یہ تربیت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رؤف اپنی بیوی کے روکنے کے باوجود موبائل پھینک کر جوتا اتارتے ہوئے مداح پر چڑھ دوڑے  جس کی ویڈ یو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

 حارث رؤف اس قدر غصہ میں تھے کہ انہوں نے باقی کھڑے لوگوں کو بھی نظر انداز کیا۔

 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں