Monday, January 6, 2025
ہومSportsامریکہ میں ٹی 20 وارم اپ میچ کے دوران بھارتی آپے سے...

امریکہ میں ٹی 20 وارم اپ میچ کے دوران بھارتی آپے سے باہر ہو گیا



امریکہ میں ٹی 20 وارم اپ میچ کے دوران بھارتی آپے سے باہر ہو گیا

نیویارک (ویب ڈیسک) کرکٹ کا عالمی میلہ جہاں امریکہ میں سجا ہوا ہے وہیں اب بھارتی عالمی طور پر شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق حال ہی میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ جاری تھا کہ اسی دوران کچھ ایسا ہوا کہ سیکیورٹی اہلکار بھی چوکنا ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز نیویارک کے ناساؤ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی کھلاڑی سے منچلا آکر لپٹ گیا ہے، مبینہ طور پر بھارتی معلوم ہونے والا روہت شرما کا مداح تھا، جس نے کھلاڑی سے ملنے کے لیے سیکیورٹی حصار کو توڑا۔

دوسری اننگ کے دوران بھارتی ٹیم فیلڈنگ کر رہی تھی کہ اسی دوران مداح سیکیورٹی حصار کو توڑتا ہوا کھلاڑی تک جا پہنچا۔تاہم امریکی پولیس نے مداح کو فوری پکڑ لیا اور اسے قانونی کارروائی کے لیے  پولیس سٹیشن منتقل کر دیا ۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -کھیل –





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں