امریکی فٹبالر پر جہاز میں موجود 2 خواتین نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برینڈن میک مینس نامی فٹبالر پر 2023ء میں لندن جانے والی پرواز میں موجود 2 خواتین فلائٹ اٹینڈنٹ نے الزام عائد کیا اور اس حوالے سے مقدمہ بھی دائر کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خواتین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ 32 سالہ برینڈن میک مینس نے انہیں غلط طریقے سے چھوا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے گزشتہ جمعے کو فلوریڈا میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ 28 ستمبر کو فلائٹ میں کام کے دوران فٹبالر نے غلط طریقے سے چھوا، اس کے ساتھ ہی مقدمے میں 10 لاکھ امریکی ڈالرز ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فٹبالر میک مینس کے وکیل نے ان الزامات کو جھوٹ قرار دیا ہے۔